خبرنامہ

امریکا، عمارت کی ساتویں منزل سے گاڑی گر پڑی

امریکا، عمارت کی ساتویں منزل سے گاڑی گر پڑی

آسٹن:
امریکا میں عمارت کی ساتویں منزل سے کار نیچے کھڑی گاڑی پر جاگری تاہم خوش قسمتی سے دونوں ڈرائیور محفوظ رہے۔

کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ ایسا ہی واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں پیش آیا جہاں ایک عمارت کی ساتویں منزل پر موجود پارکنگ میں خاتون اپنی کار پارک کررہی تھی کہ تیز رفتاری کی وجہ سے اس کی کار حفاظتی جنگلا توڑتے ہوئے سامنے دوسرے بلڈنگ سے ٹکرائی اور پھر نیچے کھڑی گاڑی کے پچھلے حصے پر جاگری، جس میں موجود ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً گاڑی آگے بڑھا کر اپنی جان بچائی۔

بعد ازاں آس پاس موجود لوگوں نے اوپر سے گرنے والی خاتون کو باہر نکالا جنہیں کافی چوٹیں آئیں تھی۔ انہیں فوراً اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی واقعے کی ویڈیو عمارت میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی جسے پولیس نے جاری کردیا۔ رپورٹس کے مطابق پچھلے سال ستمبر میں بھی اسی عمارت کی 9 ویں منزل سے ایک گاڑی نیچے جاگری تھی۔
..
اناما کیس: شریف خاندان کیخلاف 4 ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری
ریفرنسز میں نوازشریف، ان کے بچوں حسن، حسین، مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو باقاعدہ ملزم نامزد کیا گیا ہے: نیب ذرائع

اسلام آباد: پاناما کیس میں اہم پیشرفت، نیب ایگزیکیٹو بورڈ نے نواز شریف،ان کے بچوں، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں چار ریفرنسز دائر کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ چاروں ریفرنسز کل راولپنڈی اور اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں دائر کئے جائیں گے۔ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات کیس میں جبکہ شریف خاندان کیخلاف پارک لین اپارٹمنٹس، آف شور کمپنیوں اور عزیزیہ سٹیل ملز کے ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ احتساب عدالتوں میں ریفرنسز دائر ہونے کے بعد ملزمان کو طلب کیا جائے گا۔ چئیرمین نیب نے تمام ریفرنسز پر دستخط بھی کر دئیے ہیں جس کے بعد یہ ریفرنسز کل راولپنڈی اور اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں دائر کیے جائیں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشی میں احتساب عدالت 6 ماہ میں چاروں ریفرنسزکا فیصلہ سنانے کی پابند ہے۔ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات کیس میں جبکہ شریف خاندان کیخلاف پارک لین اپارٹمنٹس، آف شور کمپنیوں اور عزیزیہ سٹیل ملز کے ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ احتساب عدالتوں میں ریفرنسز دائر ہونے کے بعد ملزمان کو طلب کیا جائے گا۔ چئیرمین نیب نے تمام ریفرنسز پر دستخط بھی کر دئیے ہیں جس کے بعد یہ ریفرنسز کل راولپنڈی اور اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں دائر کیے جائیں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشی میں احتساب عدالت 6 ماہ میں چاروں ریفرنسزکا فیصلہ سنانے کی پابند ہے۔