امریکا: آپریشن کے دوران مریضہ کا اسپتال میں اپنے فن کا مظاہرہ
آسٹن:(ملت آن لائن) امریکا میں دماغ کی سرجری کے دوران مریضہ نے ایک انوکھا انداز اپنایا اسپتال کے آپریشن ٹھیٹر میں بانسری بجا کر ڈاکٹرز کو حیران کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکسس کے مقامی اسپتال میں ایک خاتون میوزیشن کے دماغ کی سرجری ہوئی تاہم جب مریضہ جب ہوش میں آئیں تو انہوں نے باسری بجاکر ڈاکٹرز کو حیران کردیا۔ خاتون ’اینی ہینری‘ گذشتہ کئی سالوں سے ’ہینڈ ٹریمرز‘ کے مرض میں مبتلا تھیں جس کے باعث انہیں اپنی انگلیوں کو حرکت دینے میں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا یہی وجہ تھی کہ وہ اپنی روز مرہ کی زندگی میں بہت پریشان رہتی تھیں۔
دبئی : پلاسٹک سرجری کے دوران کی ویڈیو وائرل، سرجن معطل، لائسنس منسوخ
امریکی خاتون نے مرض کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز سے رجوع کیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ‘ہینڈ ٹریمرز‘ نامی مرض کی تشخیص کی اور فوری دفاغ کی سرجری کا کہا کیوں کہ اس مرض کا براہ راست تعلق دماغی خلیوں سے ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ مریضہ پیشے کے لحاظ سے ایک میوزیشن ہیں جنہیں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے ہاتھوں کا مہارت سے استعمال کرنا پڑتا ہے، البتہ آپریشن نہ کرنے کی صورت میں ان کا مستقبل داؤ پر لگ سکتا تھا جسے مدنظر رکھتے ہوئے مریضہ نے فوری سرجری کرائی۔
ٹیکساس :42سالہ خاتون نے ملینیا ٹرمپ کی ہم شکل بننے کے شوق میں 9سرجریاں کرالیں
آپریشن کے دوران خاتون خوش گوار موڈ میں نظر آئیں اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جو آپ سوچتے ہیں وہی کرتے ہیں، لیکن جب آپ اپنی مرضی کے مطابق انگلیوں کو ہلا نہ پائیں تو یہ ایک تکلیف دہ لمحہ ہوتا ہے۔ بعد ازاں ماہر سرجن ’البرٹ فینی‘ کا کہنا تھا کہ اگر مریضوں پر مختلف پابندیاں عائد کرنے کے بجائے انہیں کھل کر اپنی زندگی گزانے کا موقع دیں تو یہ مریضوں کی صحت یابی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔