امریکا :سکول فائرنگ کے خلاف طلبا کا انوکھا احتجاج
واشنگٹن (ملت آن لائن) امریکا میں سکول میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات کےخلاف انوکھا احتجاج کیا گیا۔ یوایس کیپٹل کی عمارت کے باہر سات ہزار بچوں کے جوتے رکھ دیئے گئے۔یو ایس کیپٹل کی عمارت کے باہر سات ہزار بچوں کے جوتے رکھ دیئے گئے، جوتے ہلاک بچوں کے والیدن نے بھی عطیہ کئے امریکی سکولوں میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات پر گلوبل ایڈووکیسی گروپ کی جانب سے انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ واشنگٹن ڈی سی میں یو ایس کیپٹل کا لان جوتوں سے بھر دیا۔ سات ہزار جوتوں کے جوڑے عمارت کے باہر رکھنے کا مقصد امریکا میں سکولوں میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات کے خلاف احتجاج ہے۔ یہ جوتے دو ہفتے کے دوران اکھٹے کئے گئے جن میں بیشتر ہلاک بچوں کے والدین نے عطیہ کئے۔ منتظمین کا دعویٰ ہے کہ امریکا میں دسمبر دو ہزار بارہ سے مارچ دو ہزار اٹھارہ تک فائرنگ کے واقعات میں سات ہزار بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔