خبرنامہ

امریکا میں چاکلیٹ کی مدد سے چائے دانی تیار

امریکا میں چاکلیٹ

امریکا میں چاکلیٹ کی مدد سے چائے دانی تیار

نیویارک (ملت آن لائن) پتھر اور دھاتوں سے بنی چائے دانی تو اکثر گھروں میں استعمال کی جاتی ہے مگر کیا کوئی سوچ سکتا ہے کہ کوئی ایسی چائے دانی سے چائے اپنے کپ میں ڈالے جو کسی پتھر یا دھات سے نہیں بلکہ چاکلیٹ سے بنائی گئی ہو نہیں نا ،مگر اب ایسا ممکن ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ماہرین کی ایک ٹیم نے ایسی ہی چائے دانی بنا ڈالی ہے جس میں 65 فیصد ٹھوس چاکلیٹ کو استعمال کیا گیا ہے ۔ ماسٹر چاکلیٹر جان کاسٹیلو اور ان کی ٹیم کو چائے دانی بنانے میں صرف اڑھائی گھنٹے کا وقت لگا اور اس کے بعد انہوں نے اس چائے دانی کو میڈیاکے سامنے نمائش کیلئے پیش کر دیا۔
…………………..
اس خبر کو بھی پڑھیئے…دنیا کا خوبصورت اور مہنگا ترین باتھ ٹب اٹلی میں تیار

لاہور (ملت آن لائن) اٹلی میں تیارکیا گیا ہے دنیا کا خوبصورت اورمہنگا ترین باتھ ٹب ، جو تصویرآپ کو نظرآرہی ہے وہ کسی مصورکی بنائی گئی کوئی پینٹنگ نہیں بلکہ واش روم کے لئے بنائے گئے خوبصورت باتھ ٹب کی ہے ۔ٹب کا بیرونی حصہ پھول بوٹوں کی مدد سے سجایا گیا ہے، اندرونی حصے کی مضبوطی کی خاطر مصنوعی ریشے استعمال کئے گئے ہیں باتھ ٹب کا ڈیزائن خواتین کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے کیوں کہ جو تصویرآپ کو نظر آ رہی ہے اس سے واضح طور پر اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ اس کا ڈیزائن خواتین کی اونچی ہیل والی سینڈل جیسا ہے، باتھ ٹب کے بیرونی حصوں پر پھول بوٹوں کے خوبصورت نقش و نگار بنائے گئے ہیں جبکہ اندرونی سطح کو مضبوط بنانے کیلئے مصنوعی ریشوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ابتدا میں تو اس باتھ ٹب کی قیمت 17 ہزار امریکی ڈالر تھی تاہم اس کی تیاری میں پلاٹینیم دھات کا استعمال کرنے سے اس کی قیمت بڑھ کر 41 ہزار ڈالر ہوگئی ہے، اطالوی کمپنی کے یہ ٹب 12 مختلف رنگوں کے پھول بوٹوں میں دستیاب ہیں۔