خبرنامہ

امریکا کے ساتھ تاریخی تعلقات میں بہتری کی توقع ہے،سعودی فرماں روا

ریاض: (ملت+ اے پی پی) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے پیغام میں شاہ سلمان نے سعودی حکومت اور عوام کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کے لیے ترقی و کامرانی کی تمناؤں کے علاوہ مشرق وسطی اور پوری دنیا میں قیام امن کے لیے نئے صدر کے بھرپور کردار کے حوالے سے امید کا بھی اظہار کیا۔شاہ سلمان نے دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی اور قریبی تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس بات کی توقع ہے کہ یہ تعلقات تمام شعبوں میں مضبوط اور بہتر ہوں گے۔