امریکہ:ڈرون سے پیزا گھروں تک پہنچانے کی سروس شروع
کیلیفورنیا(ملت آن لائن) امریکہ میں ڈرون ٹیکنالوجی کو جہاں زندگی کے مختلف شعبوں میں استعمال کیا جارہا ہے وہیں اب پیزا گھروں تک پہنچانے کیلئے بھی ڈرونز کا استعمال شروع ہوگیا ہے ۔
اس سلسلے میں ایچ بی او کی ایک سیریز کی پروموشن کیلئے باقاعدہ ڈرون سروس شروع کر دی گئی ہے جس میں متعدد ڈرونز شامل کئے گئے جو سان فرانسیسکو،لاس اینجلس اور نیویارک کے مختلف علاقوں میں پیزا گاہکوں کے گھروں تک پہنچانے کیلئے استعمال کئے جا رہے ہیں۔