خبرنامہ

امریکہ میں دادی اماؤں کی میراتھن ریس کا اہتمام

امریکہ میں دادی اماؤں کی میراتھن ریس کا اہتمام

لاہور(ملت آن لائن) امریکہ میں سو برس سے زائد ان دادیوں نے اپنی جسمانی فٹنس کا ثبوت پیش کرتے ہوئے میراتھن میں حصہ لیا اور اپنی پھرتی سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔سو برس سے زائد عمر کی خواتین نے میراتھن ریس میں حصہ لے کر نہ صرف لوگوں کو حیران کیا بلکہ اپنی فٹنس کا ثبوت بھی دیا دوڑ شروع ہوتے ہی معمر خواتین نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے لئے ایسے بھاگنا شروع کیا کہ بوڑھے تو بوڑھے نوجوان بھی اپنی حیرت چھپانے میں ناکام دکھائی دئیے جن میں 100سال کی اولیور راجرز نے 60 میٹر ریس جیتنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ اس عمر میں بھی انتہائی پھرتی سے ریس لگاتی یہ خواتین اپنی جسمانی فٹنس کا راز باقاعدگی سے ایکسر سائز اور صحتمند غذا کا استعمال بتاتی ہیں ۔