خبرنامہ

امریکہ میں دنیا کا مہنگا ترین چِیزکیک تیار

امریکہ میں دنیا کا مہنگا ترین چِیزکیک تیار
لاہور (ملت آن لائن) امریکہ میں دنیا کا مہنگا ترین چِیزکیک تیار کر لیا گیا ہے جس کی تیاری میں سونے کے ذرّات اور ورق استعمال کئے گئے ہیں۔ نیویارک کے مشہور شیف کے تیار کردہ اس مزیدار چِیز کیک کی نہ صرف تیاری میں سونا شامل ہے بلکہ اس کی شان اور ذائقہ بڑھانے کیلئے اسے مہنگے ترین اجزا سے تیار کیا گیا ہے جس میں سکاٹ لینڈ سے درآمد مہنگی ترین چاکلیٹ استعمال کی گئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 24 قیراط سونے کے ورق بھی سجاوٹ کیلئے لگائے گئے ہیں۔ اس مزیدار کیک کی قیمت 5 ہزار ڈالر متعین کی گئی ہے ۔