خبرنامہ

امریکہ میں کتے کو سزائے موت دیدی گئی

امریکہ میں کتے

امریکہ میں کتے کو سزائے موت دیدی گئی

ورجینیا: (ملت آن لائن) امریکی ریاست ورجینیا میں پالتو کتے کو شیر خوار بچی کے قتل پر سزائے موت دے دی گئی ۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی لی کاؤنٹی کے ایک گھر میں پالتو کتا گھر میں آئے نئے مہمان پر ٹوٹ پڑا، تین سال کے کتے نے 8 دن کی نوزائیدہ بچی پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سمینیری کمیونٹی میں واقع ایک گھر میں پیش آیا جہاں بیڈ روم میں سوئی ہوئی بچی پر کتے نے حملہ کر دیا، بچی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم شدید زخموں کے باعث وہ جانبرنہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔ لی کاؤنٹی پولیس نے حملے کی وجوہات جاننے کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔