امریکہ کے چڑیا گھر میں قطبی ریچھ کی 37ویں سالگرہ
لاہور (ملت آن لائن) امریکہ کے چڑیا گھر میں موجود قطبی ریچھ کی 37 ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی۔ امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈلفیا کے چڑیا گھر میں موجود امریکہ کے معمر ترین قطبی ریچھ کی سالگرہ کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے نہ صرف چڑیا گھر کو سجایا گیا بلکہ برفانی ریچھ کیلئے خصوصی کیک بھی تیار کیا گیا۔ قطبی ریچھ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مفت کی دعوت جہاں بھرپور طریقے سے اُڑائی وہیں چڑیا گھر کی سیر کیلئے آئے افراد نے بھی اس موقع کو خوب انجوائے کیا اور اس کی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں۔