خبرنامہ

امریکی انتخابی نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑئیگا،ایران

ایران:(ملت+اے پی پی) ایران کے رہبر انقلاب سید علی خامنہ ای نے کہا ہے ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی انتخابات میں کامیابی سے ایران پر کوئی فرق نہیں پڑئیگا۔ بدھ کے روز اصفہان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید علی خامنہ ای نے کہا ایران کو امریکی انتخابات کے نتائج سے کوئی مطلب نہیں ہے، ایران کو ہمیشہ امریکہ کی دونوں بڑی پارٹیوں کی دشمنی کا سامنا رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ امریکی انتخابات کے حوالے سے ایران کو کوئی تشویش نہیں، تاہم وہ ہر ممکن صورتحال کا مقابلہ کے لیے پوری طرح تیار ہیں، امریکا میں جاری محاذ آرئی پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا امریکا کے حکمرانوں نے عوام کے پیسوں کو غیر دانشمندانہ جنگوں پر صرف کیا ۔ جس کے نتیجے میں افغانستان، عراق، لیبیا، شام اور یمن میں ہزاروں عام شہریوں کا قتل عام ہوا اور ان ممالک کو تباہ وبرباد کردیا ہیں۔