امریکی ریاست میں کرسمس منانے کا منفرد انداز
لاہور(ملت آن لائن) دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں،اسی سلسلے میں جہاں مختلف مقامات پر کرسمس ٹری کو لگانے اور اسے روشن کرنے کی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے وہیں کئی منچلے اس تہوار کو منانے کیلئے نت نئے انداز اپنا رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک دلچسپ منظر امریکی ریاست میں دیکھنے کو ملا جہاں رہائشیوں نے کرسمس منانے کا منفرد انداز اپنایا اور گھاس کاٹنے والی مشینوں کو رنگ برنگی کرسمس لائٹوں سے سجاکر سڑکوں پر لے آئے اور خوب دوڑیں لگائیں۔ اس دلچسپ پریڈ کو دیکھنے جہاں شائقین کی ایک بڑی تعداد امڈ آئی وہیں لوگ رنگ برنگی لائٹوں سے سجی گھاس کاٹنے کی مشینیں دیکھ کر بھی خوب لطف اندوز بھی ہوئے۔