خبرنامہ

امریکی شہری برسوں تک 15 کلو وزنی رسولی کو بڑھا ہوا پیٹ سمجھتا رہا

امریکی شہری برسوں تک 15 کلو وزنی رسولی کو بڑھا ہوا پیٹ سمجھتا رہا

نیویارک:(ًلت آن لائن) امریکا میں ایک شہری برسوں تک ٹیومر کو بڑھتا ہوا پیٹ سمجھتا رہا 15 برس بعد ڈاکٹروں نے 15 کلو وزنی اس رسولی کو نکال دیا۔ امریکی شہری کیون ڈیلے دل کے آپریشن کے بعد سے اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان تھے تاہم انہیں علم نہیں تھا کہ جسے وہ پیٹ کی بڑھتی ہوئی چربی سمجھ رہے ہیں وہ دراصل ’ٹیومر‘‘ ہے۔ حیران کن طور پر اس رسولی میں کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوئی اور آخرتک 63 سالہ کیون ڈیلے اسے بڑھتا ہوا پیٹ ہی سمجھتے رہے۔ بڑھتے ہوئے پیٹ سے پریشان کیون ڈیلے نے امریکی ڈاکٹرز سے رجوع کیا جہاں ابتدائی ٹیسٹ کے بعد ہی پتا چل گیا کہ جسے موٹاپا سمجھ رہے ہیں وہ دراصل پیٹ کی چربی کا کینسر ہے جو دنیا میں چند ہی مریضوں کو ہوتا ہے، کینسر کی اس قسم میں مرض میں پیٹ کی رسولی 10 سے 20 پونڈز وزنی ہو سکتی ہے تاہم حیران کن طور پر کیون ڈیلے کے پیٹ میں موجود رسولی کا وزن 34 پونڈ نکلا جو کہ بہت زیادہ ہے۔
ماہرین کی ایک ٹیم نے آپریشن کر کے 34 پونڈ یعنی 15 کلو 400 گرام وزنی رسول کو کامیابی سے نکال دیا۔ ڈاکٹر جولیو کا کہنا تھا کہ ٹیومر مریض کے گردوں کے اوپری حصے پر موجود تھا اور10 سے 15 سال میں اس حجم تک پہنچ گیا اور خدشہ پیدا ہوگیا کہ اتنی بڑے حجم اور وزن کی رسولی جسم کے دیگر حصوں پر اثر انداز نہ ہوجائے۔