خبرنامہ

امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ شام اور گولن کے معاملے پر بات ہو گی، ترک وزیر خارجہ

انقرہ (ملت آن لائن + آئی این پی) ترک وزیر خارجہ مولود چاش اولو نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن کے رواں ہفتے دورہ ترکی کے موقع پر ان سے شام کی صورتحال کے علاوہ امریکا میں مقیم ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی ملک بدری کے معاملے پر بات کی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاش اولو کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن کے رواں ہفتے دورہ ترکی کے موقع پر ان سے شام کی صورتحال کے علاوہ امریکا میں مقیم ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی ملک بدری کے معاملے پر بات کی جائے گی۔ ترک حکومت گزشتہ برس ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کی ذمہ داری فتح اللہ گولن پر عائد کرتی ہے۔ انقرہ حکومت کا مطالبہ ہے کہ امریکا گولن کو ترکی کے حوالے کرے۔