خبرنامہ

انقرہ سے تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے، العبادی

بغداد: (ملت+اے پی پی) عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ عراق کے ہمسایہ ملک ترکی کے ساتھ تعلقات اس وقت تک معمول پر نہیں آئیں گے، جب تک ترک حکومت عراق کے شمال سے اپنی فوجیں واپس نہیں بلا لیتی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اس پیش رفت کے بغیر ایک قدم بھی آگے بڑھنا ممکن نہیں ہے۔ ترک فورسز عراقی شہر موصل کے قریب بعشیقہ کیمپ میں تعینات ہیں۔ ترک فوجی دستے اس وقت سے وہاں موجود ہیں، جب ابھی موصل میں داعش کے خلاف عراقی فوجی آپریشن کا آغاز بھی نہیں ہوا تھا۔