انقرہ ۔ 19 اکتوبر (ملت + اے پی پی) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پولیس نے مشتبہ خودکش بمبار کوگولی مار کر ہلاک کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی کے حکام نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار پہلے سے ہی اس بمبار کے تعاقب میں تھے۔ مبینہ خودکش بمبار کوبدھ کی صبح تین بجے کے قریب ہلاک کیا گیا۔ پولیس نے مارے جانے والے عسکریت پسند کے ٹھکانے سے بارودی مواد بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ خودکش حملے کی تیاری مکمل کر چکا تھا۔واضح رہے کہ ترک دارالحکومت انقرہ میں حکام نے ہر قسم کے جلسے، جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔