خبرنامہ

انوکھی بارات، امریکی ڈالر، ریال اور موبائلوں کی بارش

انوکھی بارات، امریکی ڈالر، ریال اور موبائلوں کی بارش
رحیم یارخان:(ًلت آن لائن) شجاع آباد سے خانپور ایک انوکھی بارات پہنچی جس نے دلہن کے گھر کے قریب آفیسرز کلب پہنچتے ہی روایتی رسم کے مطابق پاکستانی کرنسی لٹانے کے بجائے امریکی ڈالر، سعودی ریال اور ڈبہ پیک موبائل لٹانے شروع کردئیے جس پر علاقہ بھرکی ایک بڑی تعداد امریکی ڈالر، سعودی ریال اور موبائل فونز لوٹنے کے لیے پہنچ گئی۔ علاقہ کے مکینوں سمیت بارات میں شریک افراد نے بھی موقع سے خوب فائدہ اٹھایا اور اپنی جیبیں بھرلیں۔ علاقہ کے مکینوں میں سے کسی نے امریکی ڈالر پر جھپٹا مارا تو کسی نے سعودی ریال کو پکڑ کر جیب میں ڈالا تو کوئی موبائل فون لوٹنے کے چکروں میں لوگوں کے پیروں تلے آ گیا۔ باراتیوں نے دلہن کے گھر تک پہنچتے پہنچتے کروڑوں روپے لٹا دئیے جس سے مکینوں کے وارے نیارے ہو گئے۔ خانپور کے رہائشی بابا پیڑے والے کی پوتی کی شادی تھی جس کے پیڑے اور کھویا پورے پاکستان میں مشہور ہے جبکہ دلہا کا نام محمدا رشد معلوم ہواہے ۔