ریاض ۔ (ملت+اے پی پی) سعودی عرب کے حکام نے کہا ہے کہ انڈونیشی شہریوں کو جاری کردہ وزٹ ویزے کو اقامے میں تبدیل کرنے کی سہولت نہیں رہی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وزٹ ویزہ کو اقامتی ویزے میں تبدیل کرنے والی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈونیشی شہریوں کو جاری کردہ وزٹ ویزے کو اقامے میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا کہ مطابق وزٹ ویزے کو ’’ہویہ مقیم ‘‘میں تبدیل کرنے کی رعایت موجود ہے۔