خبرنامہ

او آئی سی کی وسطی افریقی جمہوریہ میں دو امن فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت

جدہ: (ملت+اے پی پی)اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے وسطی افریقی جمہوریہ میں دو امن فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف عثیمین نے ایک بیان میں تشدد کے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے وسطی افریقی جمہوریہ میں امن اوراستحکام کے قیام کیلئے کوششوں کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔واضح رہے کہ تین روز قبل وسطی افریقی جمہوریہ میں میں تشدد کے ایک واقعے میں مراکش کے تعلق رکھنے والے دو امن فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔