خبرنامہ

اُڑتی ہوئی تتلیوں سے مزین فیری ٹیل کیک تیار

اُڑتی ہوئی تتلیوں سے مزین فیری ٹیل کیک تیار

لاہور(ملت آن لائن)روسی ماہر نے کئی فٹ اونچے کیک کی تیاری میں کئی گھنٹے محںت کی اور کیک عوام کے سامنے پیش کیا روس میں ایک ماہر شیف نے ایسا کیک تیار کیا ہے جسے اُڑتی ہوئی رنگین تتلیوں سے مزین کیا گیا ہے۔ باکسنگ سے شیف کا پیشہ اختیار کرنیوالے ایک شخص نے کئی فٹ اونچافیری ٹیل کیک اس خوبصورتی سے تیارکیا ہے جو نہ صرف کھانے میں بلکہ دیکھنے میں بھی نہایت منفرد اورمزیدار ہے ۔ اس کیک میں شیف نے ایسی رنگین اُڑتی ہوئی تتلیاں لگائی ہیں جنکے پروں نے مسلسل حرکت کرتے ہوئے اس کیک کی دلکشی کو چار چاند لگا دیئے صرف یہی نہیں بلکہ اس پر پھولوں سے سجاوٹ بھی کی گئی ہے ۔
……………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…نیویارک میں دنیا کا سب سے بڑا سینڈوچ تیار

لاہور(نیٹ نیوز) نیویارک میں ماہر شیفس نے دنیا کا سب سے بڑا سینڈوچ تیار کر کے گنیز ریکارڈ توڑ دیا۔ یوں تو سینڈوچ بچوں اور بڑوں سمیت اکثر افراد کو پسند ہوتا ہے لیکن اتنا بڑا سینڈوچ شاید ہی کبھی کسی نے کھایا ہو۔75 پونڈ وزنی سینڈوچ نیوریارک کے سموکڈ فش اینڈ زکر بیگل نامی ریسٹورنٹ کے شیفس نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد بنیا اور گینیز ریکارڈ اپنے نام کر لیا امریکی شہر نیویارک میں ماہر شیفس نے دنیا کا سب سے بڑا سینڈوچ تیار کر کے گنیز ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ۔ نیویارک کے سموکڈ فش اینڈ زکر بیگل نامی ریسٹورنٹ کے شیفس نے ملکر دنیا کا سب سے بڑا لاکس اینڈ بیگل سینڈوچ بنانے کی ٹھانی۔ انہوں نے کریم، چیز، سموکڈ مچھلی، ٹماٹر، پیاز، لوبیا اور ڈبل روٹی سے 75پونڈ وزنی دنیا کا سب سے بڑا سینڈوچ تیار کیا اور گنیز ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔