خبرنامہ

اْردن، مسلح افراد نے 4پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کردیا

عمان: (ملت+اے پی پی) اْردن میں فائرنگ کے ایک نئے واقعے میں مسلح افراد نے پولیس کے چار اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔اردن کے عسکری ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے الکرک کے علاقے الوسیہ میں بعض مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائی کی تو ان پر مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی تھی۔اس کے بعد سکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپ ہوئی ہے۔جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہو گئے۔واضح رہے کہ الکرک میں اتوار کو مسلح افراد نے اردنی پولیس پر پے درپے حملے کیے تھے اور انھوں نے ایک مشہور سیاحتی جگہ اور صلیبی دور کے قلعے میں پولیس پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دس پولیس افسر ،کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح اور دو مقامی شہری ہلاک ہوگئے تھے۔داعش نے ایک بیان میں الکرک کے قلعے پر حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔