آئن سٹائن کاتاریخی خط ایک لاکھ ڈالر میں نیلام
نیویارک(ملت آن لائن) مشہور جرمن سائنسدان البرٹ آئن سٹائن کا ہاتھ سے تحریر کردہ 96 سالہ قدیم تاریخی خط نیلام کر دیا گیا ہے جو ایک لاکھ ڈالر سے زائد میں نیلام ہوا ہے۔1921 میں تحریر کئے جانے والے اس خط پر مشہور جرمن سائنسدان نے اپنے ہاتھوں سے دستخط بھی کئے ہیں یروشلم میں ہونیوالی ایک نیلامی میں 1921 کی تاریخ کو تحریر کردہ اس نوٹ نما خط کو فروخت کر دیا گیا ہے جبکہ آئن سٹائن کی جانب سے کئے گئے دستخط بھی اس خط پرموجود ہیں جو اس کی اہمیت میں کئی گنا اضافہ کر رہے ہیں۔ آئن سٹائن نے یہ خط ایک اطالوی خاتون سائنسدان کو تحریر کیا تھا جس میں انہوں نے خاتون سائنسدان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔