خبرنامہ

اٹلی :بینک کسٹمرز کیلئے پیسٹری ، کیک اور کافی کا اہتمام

اٹلی :بینک کسٹمرز

اٹلی :بینک کسٹمرز کیلئے پیسٹری ، کیک اور کافی کا اہتمام

اٹلی (ملت آن لائن) کیا آپ کیش کےساتھ کیک، پیسٹری اور کافی بھی لیں گے؟، اٹلی کے بینک نے کسٹمرز کے لیے پیسٹری شاپ کھول لی، لذیذ کیک، میٹھی، خوش شکل پیسٹریاں کیش کاؤنٹر کےساتھ سج گئیں۔ اٹلی کے شہر میلان میں بینک کا کسٹمرز کو متوجہ کرنے کا انوکھا انداز، کیش لینے کے لیے آئے کسٹمرز کی اب پیسٹری، کیک اور کافی سے تواضع کی جا رہی ہے۔ ٹاپ پیسٹری شیف نے کیش کاؤنٹر کے ساتھ ہی شاپ کھول لی۔ آنے والے افراد کیلئے خوش ذائقہ پیسٹریوں، کیک اور کافی تیار کی جا رہی ہے۔ اٹلی میں بینکنگ کا کاروبار مندی کا شکار ہے، نئے ٹرینڈ کا مقصد زیادہ سے زیادہ کسٹمرز کو بینک میں لانا ہے۔
………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے….روس کے ایئرپورٹ پر سونے کی بارش

ماسکو:(ملت آن لائن) روس کے رن وے پر ہر طرف سونا بکھر گیا لیکن زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ سونا آسمان سے نہیں برسا بلکہ حادثاتی طور پر ایک جہاز سے گر گیا۔ روس کے شہر یاکوتس کے ایئر پورٹ سے اڑان بھرتے ہی کارگو کمپنی کے جہاز کا دروازہ اچانک کھل گیا جس کے بعد 9 ٹن سے زائد سونے کے بسکٹ اور قیمتی دھاتیں رن وے پر بکھر گئیں۔ سونا گرنے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر حکام نے موقع پر پہنچ کر رن وے سے سونے کے بسٹکس اٹھانا شروع کردیے۔ رن وے پر سونے کے بسکٹس کی تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد اس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں جب کہ کچھ ٹوئٹر صارفین نے اسے سونے کی بارش قرار دیا۔ واقعے کے بعد پائلٹ نے 26 کلو میٹر کی دوری پر واقع دوسرے ایئر پورٹ پر طیارہ لینڈ کیا جبکہ متعلقہ حکام نے واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے-