خبرنامہ

اٹلی کی خاتون کا نیا کارنامہ

اٹلی کی خاتون کا نیا کارنامہ
میلان: (ملت آن لائن) وہ کہتے ہیں نہ کہ شوق کا کوئی مول نہیں، اسی طرح جب بات “گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ” کی ہو تو بندہ کچھ بھی منفرد کرنے کی ٹھان لیتا ہے۔ کچھ اسی طرح کا کارنامہ اٹلی کی 47 سالہ خاتون ماریہ نے انجام دیا۔ ماریہ نے گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرانے کے لیے اپنی کار کو انسانی بالوں سے ڈھانپ دیا۔ مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماریہ نے کہا کہ یہ کام اتنا آسان نہیں تھا مگر وہ بخوبی کامیاب ہوئی۔ انجن کے سوا پوری گاڑی کو انسانی بالوں سے منفرد انداز اور منفرد ہیئر کلر سے سجایا گیا ہے۔ ماریہ اپنی اس منفرد کار کو سڑکوں پر ہی نہیں لئے پھرتی بلکہ اپنی کار کو شیمپو اور بالوں کو برش بھی کرتی ہے۔ اس منفرد کارنامے کو انجام دینے میں اسے 80 ہزار یورو خرچ کرنا پڑے۔ ماریہ کا کہنا ہے کہ بالوں کا وزن 100 کلو کے قریب ہے لہٰذا ان کا یہ کارنامہ منفرد ہونے کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کر لیا گیا ہے۔