خبرنامہ

اکستان کے زبردست گلِ آتش فشاں اور ان کے شاندار نظارے

پاکستان حقیقی معنوں میں ایک ایسا ملک ہے جہاں گہری وادیوں سے لے کر بنجر ریگستان تک اور برف سے ڈھکے پہاڑوں سے لے کر گھنے جنگلات تک سب کچھ موجود ہے- دیگر خوبصورت اور پرکشش مقامات کے علاوہ پاکستان میں گلِ آتش فشاں پہاڑ (mud volcano) کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے- یہ ایسی مخروطی پہاڑی ہوتی ہے جو مٹی سے بنی ہوتی ہے اور اسے زمین سے نکلنے والی گیس اپنے ساتھ لا کر سطحِ زمین پر پھینک دیتی ہے- پاکستان میں یہ مخصوص پہاڑ دو حصوں میں تقسیم ہیں-ایک حصہ مکران ہائی وے کے نزدیک واقع ہے جہاں ان مخصوص پہاڑوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جبکہ دوسرا حصہ صوبہ بلوچستان میں افغانی سرحد کے نزدیک واقع ہے- آئیے پاکستان میں موجود قدرت کی اس حیرت انگیز تخلیق پر ایک نظر ڈالتے ہیں-