خبرنامہ

اکیلے مرد کے شاپنگ مال میں داخلے پر 500 روپے فیس

اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت کے پوش علاقے میں قائم سینٹورس مال میں اب لڑکے اکیلئے نہیں جا سکیں گے، مسئلہ اکیلئے جانے کے ڈر کا نہیں، بلکہ جیپ پر بوجھ بنتا وہ 500 کا ٹیکا ہے، جو مال میں داخل ہونے سے قبل آپ کو شاپنگ مال انتظامیہ کو بطور تحفہ عنایت کرنا ہوگا۔

جی ہاں اسلام آباد کے بیچوں بیچ قائم جدید طرف کے شاپنگ سینٹر سینٹورس مال میں لڑکوں کو اگر اکیلا جانا ہے تو پھر 500 روپے کا ٹیکا لگانا ہوگا۔ انتظامیہ نے مال میں لڑکوں کے بغیر فیملیز جانے پر پابندی لگا دی، جانے کی صورت میں آپ کو پانچ سو روپے واپس نہ لینے کی شرط پر جمع کرانے ہونگے۔

انتظامیہ کی جانب سے 500 روپے کے ٹکٹ پر سوشل میڈیا میں نئے فیصلے کیخلاف کافی تنقید کا نشانپ بنایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل انتظامیہ کی جانب سے مال میں لڑکوں کے داخلے پر 100 روپے فیس عائد کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس شاپنگ مال کا افتتاح دو سال قبل کیا گیا تھا، جس کے بعد اس میں فی لڑکا داخلے پر 100 داخلہ فیس کے طور پر دینا پڑتے تھے۔ سماء