خبرنامہ

ایئربس نے ایران کو 100 جہازوں کی فروخت کی توثیق کردی

پیرس: (ملت+آئی این پی) ہوائی جہاز تیار کرنے والے عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایئر بس نے ایران کو 100 مسافر بردار ہوائی جہازوں کی فروخت کی توثیق کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایئر بس نے ایران کو 100 مسافر بردار ہوائی جہازوں کی فروخت کی توثیق کردی ہے اور کہا ہے کہ کمپنی تہران کو A 320 ماڈل کے 46، A330 کے 38 اور A350-XWB ماڈل کے 16 طیارے فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو فائبریس بریگیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ تاریخی ہی نہیں بلکہ ایران کے فضائی بیڑے کو ایئربس سے منسلک کرنے کا بہترین راستہ ہے۔ ایئربس یہ طیارے سنہ 2017 تک تہران کو فراہم کرے گی۔