خبرنامہ

ایران؛ موٹر سائیکل چلانے پر دو خواتین گرفتار

تہران: (ملت+اے پی پی) ایران میں موٹر سائیکل چلانے پر دو خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران کے شہر دیزفل شہر میں پولیس نے موٹر سائیکل چلانے والی دو خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ خواتین کو ایک پارک میں مرد تماشائیوں کے درمیان موٹر سائیکل چلانے کی تصاویر آن لائن پوسٹ ہونے کے بعد سامنے آنے والی شکایات کے بعد خواتین کی گرفتاری کا حکم دیاگیا تھا۔دوسری جانب قانون کا نفاذ کرنے والے ایک اعلیٰ عہدیدار علی الہامی نے ان خواتین پر ایک ایسے “غیر مناسب” عمل کا ارتکاب کرنے کا الزام عائد کیا جو ملک کی “مذہبی اقدار” کے خلاف ہے۔ واضح رہے کہ ایران میں خواتین کے کھلے عام موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہے۔