خبرنامہ

ایران ، بھارت کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک

تہران: (ملت+اے پی پی) ایران بھارت کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔رواں سال اکتوبر میں بھارت کے لئے ایرانی تیل کی برآمدات میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔ بھارت نے اکتوبر کے مہینے میں ایران سے روزانہ 7 لاکھ 86 ہزار بیرل خام تیل درآمد کیا ہے۔کے بی سی انرجی کے ایک اہم عہدیدار احسان الحق نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کے پاس بھارت کو تیل برآمد کرنے کے بہترمواقع حاصل ہیں کہا کہ پرکشش رعایتیں اور مناسب قیمتیں ایران کے تیل کے خریداروں کی کثرت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔اس رپورٹ کے مطابق بھارت اپنے تیل کے ذخائر کو بڑھانے کے لئے رواں مہینے نومبر میں ایران سے 40 لاکھ بیرل تیل خریدنا چاہتا ہے۔ پابندیوں کے زمانے میں ایران روزانہ تقریبا 10 لاکھ بیرل تیل پیدا کرتا تھا جبکہ آئندہ 4مہینوں میں ایران کے تیل کی پیداوار روزانہ 40 لاکھ بیرل ہو جائے گی