خبرنامہ

ایران اور بین الاقوامی پیٹرولیم کمپنی شیل کے مابین معاہدہ

تہران : (ملت+اے پی پی) ایران نے بین الاقوامی پیٹرولیم کمپنی شیل سے ایک ابتدائی معاہدہ کر لیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق شیل کے نائب سربراہ ہنس نجکیمپ نے کہا ہے کہ اس معاہدے کے تحت ان کی کمپنی ایران میں تیل و گیس کی تلاش اور ان سے متعلقہ مراکز کی تعمیر و ترقی میں تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی ابھی بھی دباؤ کا شکار ہے تاہم ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی سے توانائی کا شعبہ مستحکم ہوا ہے۔واضح رہے کہ ایران کی جانب سے توانائی کے شعبے میں غیر ملکی اداروں کو سرمایہ کاری کے لیے راضی کرنے کی کوششوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔