خبرنامہ

ایران سے جامع ایٹمی معاہدہ سال کی سب سے بڑی کامیابی ہے، یورپی یونین

برسلز: (ملت+اے پی پی) یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ہونے والے جامع ایٹمی معاہدے کو گزشتہ سال کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ فیڈریکا موگرینی نے ، 2016کے اہم سیاسی واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان طے پانے والا جامع ایٹمی معاہدہ عالمی سفارت کاری کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج نے مزید کہا کہ وہ 2017 کے دوران جامع ایٹمی معاہدے کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود فریقین نے جامع ایٹمی معاہدے پر اتفاق اور اس پر دستخط کر دیئے۔