خبرنامہ

ایران عالمی معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے، آئی اے ای اے

اقوام متحدہ:(ملت+اے پی پی) اقوام متحدہ کے اٹامک انرجی واچ ڈاگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران عالمی ایٹمی معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے ۔ سربراہ کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے ایٹمی معاہدے کے نفاذ سے مطمئن ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایٹمی معاہدے پر ایران کی پاسداری جاری رہے گی۔ آئی اے ای اے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران نے اقتصادی پابندیوں میں نرمی پرایٹمی ایندھن کی پیداوارکم کردی ہے۔ دوسری جانب امریکی حکومت ایران پر پابندیوں میں 10سال توسیع کے لیے پیش رفت کر رہی ہے۔