خبرنامہ

ایران میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ

تہران: (ملت+اے پی پی) ایران میں 11.5ملین بچے آلودہ زندگی گزار رہے ہیں۔ اس بات کا انکشاف تہران کی فضائی آلودگی کی جانچ کرنے والی ایک کمپنی نے اپنی رپورٹ میں کیاکہ 2015 کے عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ایران میں ہر سال 80000 افراد آلودگی کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں جبکہ صرف تہران میں یہ تعداد 4400 ہے جس کا سبب زہر آلود گیسوں کا اخراج ہے۔اس کے علاوہ خوزستان کے شہروں آہواز،صنعتی شہر آراک اور افغان سرحد سے ملحقہ شہر زبول فضائی آلودگی سے متاثرہ شہروں میں شمار ہوتے ہیں۔ مشہد اور اصفہان جیسے تاریخی شہر وں میں بھی آلودگی کی سطح کافی بلند ہے۔