خبرنامہ

ایران نے جاسوس ڈرون طیارے کو مار گرایا

تہران: (ملت+آئی این پی) ایران نے دارالحکومت تہران میں جاسوس ڈرون طیارے کو مار گرایا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایران کی طیارہ شکن فورسز نے دارالحکومت تہران کے وسط میں ایک بغیر پائلٹ جاسوس طیارے پر فائرنگ کی ہے اور اس کو مبینہ طور پر مار گرایا ہے۔تہران کے گورنر عیسی فرہادی کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارہ تہران کے نوفلائی زون میں داخل ہوگیا تھا۔البتہ گورنر کا کہنا ہے کہ یہ بغیر پائلٹ طیارہ فوجی نہیں تھا اور ہم یہ بھی نہیں جانتے ہیں کہ یہ کس کا ملکیتی ہے۔