خبرنامہ

ایران کا معاملہ ٹرمپ کے ساتھ زیر بحث لاؤں گا: نیتن یاہو

نیو یارک: (ملت+اے پی پی) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ.. ایران اور اس کے نیوکلیئر پروگرام کے حوالے سے گفتگو کے خواہش مند ہیں۔امریکی ٹی وی نیٹ ورک سی بی ایس کے پروگرام 60منٹ میں انٹرویو کے دوران نیتن یاہو نے کہا کہ وہ ٹرمپ اور ان کے مواقف کو اچھی طرح جانتے ہیں اور اسرائیل کے لیے ٹرمپ کی سپورٹ واضح ہے۔نیتن یاہو کے مطابق تہران کے ساتھ معاہدے سے پیچھے ہٹ جانے کی صورت میں ” ہمارے سامنے موجود آپشن اس سے کہیں زیادہ ہوں گے جتنا ہم سمجھتے ہیں ، میں صدر ٹرمپ کے ساتھ ان کو زیر بحث لاؤں گا”۔ اسرائیلی وزیراعظم کے مطابق اس حوالے سے پانچ آپشن ہیں تاہم انہوں نے تفصیلات نہیں بتائیں۔