خبرنامہ

ایران کی اقوام متحدہ اورعالمی برادری سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل

تہران: (ملت+اے پی پی) ایران نے میانمرکے روہنگیاء نسل کے مسلمانوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ اورعالمی برادری سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ایرانی ٹی وی کے مطابق یہ بات ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوئٹرئٹریس کے نام ایک مکتوب میں کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ روہنگیاء مسلمانوں پر ظلم وتشدد سے بین الاقوامی تشویش میں اضافہ ہواہے۔انہوں نے کہاہے کہ روہنگیاء نسل کے مسلمانوں کو میانمر میں ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیاہے، روہنگیاء مسلمانوں کو وطن کا حق نہیں دیا جارہا،ان کے حقوق صلب کئے جارہے ہیں اورانہیں روزانہ ظلم وتشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے۔انہوں نے روہنگیاء نسل کے مسلمانوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ اورعالمی برادری کے موثر کردار کی ضرورت پر زور دیا ۔