خبرنامہ

ایران کی 1.6 ارب ڈالر کی “منجمد” رقم کی واپسی کی کوشش

تہران (ملت + اے پی پی) لکسمبرگ میں ایرانی وکلاء نے حکام کے ساتھ اپنے رابطوں میں بھرپور اضافہ کر دیا ہے تاکہ وہاں منجمد ایرانی مرکزی بینک کی 1.6 ارب ڈالر کی رقم کو آزاد کرایا جا سکے۔ یہ رقم 2016 میں اْس وقت منجمد کی گئی تھی جب ایک امریکی عدالت نے حکم جاری کیا تھا کہ مذکورہ رقم کو 11 ستمبر کے حملوں کا شکار ہونے والے افراد کے اہل خانہ میں بطور ہرجانہ تقسیم کر دیا جائے۔ عدالت کے نزدیک ایران نے حملوں میں سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا۔