خبرنامہ

ایران کے خلاف پابندیاںمعاہدے کی خلاف ورزی ہے؛ خامنہ ای

تہران: (ملت+اے پی پی) ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران کے خلاف پابندیوں کے از سرنو آغاز کو جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق بحریہ کے قومی دن کے موقع پر، افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پابندیوں کا پھر سے آغاز جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے امریکی کانگریس میں ایران کے خلاف پابندیوں کی مدت میں توسیع کے بل اور اس دعوے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ نئی پابندیاں نہیں بلکہ پابندیوں کی مدت میں توسیع ہے واضح کیا کہ نئی پابندیاں عائد کرنے یا ان پابندیوں میں توسیع کرنے میں، جن کا وقت ختم ہوچکا ہے ، کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل فریق مقابل کی جانب سے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی ہے۔