خبرنامہ

ایران کے علی اکبر صالحی کی پولینڈ کے نائب وزیر اعظم ،پارلیمنٹ کے اراکین سے ملاقاتیں

وارسا : (ملت+ اے پی پی) ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحی نے پولینڈ کے نائب وزیر اعظم ،پارلیمنٹ اور سینٹ کے اراکین سے ملاقات اور گفتکو کی ہے۔فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ کے دارلحکومت وارسا میں ایران کے نائب صدر اور جوہری توانائی کی تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحی نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر ثقافت کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات میں تعاون کے فروغ پر روزدیا ہے۔پولینڈ کے نائب وزیر اعظم نے مشرق وسطی میں قیام امن کے لئے ایران کی کوششوں اور ایران کے ایٹمی سمجھوتے کو ایران کی خارجہ پالیسی کے ٹھوس اور دانشمندانہ ہونے کی علامت قرار دیا ۔ڈاکٹر صالحی نے پولینڈ کی پارلیمنٹ اور سینٹ کے اراکین کے ساتھ بھی علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور پارلیمانی تعلقات میں توسیع کے بارے میں تبادلی خیال کیا ۔اس ملاقات میں پرامن ایٹمی تعاون کے بارے میں تعمیری گفتگو ہوئی، ایرانی وفد پولینڈ کے ایٹمی ریسرچ سنٹر کا معائنہ کرے گا اور ٹکنیکل شعبے میں تعاون کے فروغ کا جائزہ لے گا۔