خبرنامہ

ایشوریہ رائے کی ہم شکل ایرانی لڑکی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ایشوریہ رائے کی ہم شکل ایرانی لڑکی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
ممبئی:(ملت آن لائن) ایشوریہ رائے کی ایک ہم شکل لڑکی ایران سے سامنے آئی ہے جو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں مقیم ہے۔ رپورٹ کے مطابق ’’ماہ لگا جابری ‘‘نامی یہ لڑکی سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے کی ہو بہو ہم شکل ہے اس لڑکی کی خاص بات ایشوریہ رائے کی ہم شکل ہونے کے علاوہ اس کا حسن بھی ہے جو اسے دیگر لڑکیوں سے منفرد بناتا ہے ۔ماہ لگا کیلیفورنیا میں ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں اور ان کی شہرت کا یہ عالم ہے کہ انہیں انسٹا گرام پر 2 ملین سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔