خبرنامہ

ایمسٹرڈیم میں کافی فیسٹیول کا انعقاد

ایمسٹرڈیم میں کافی فیسٹیول کا انعقاد

لاہور (ملت آن لائن) ایمسٹرڈیم میں کافی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے شیف اور کافی میکنگ آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرتے دکھائی دئیے ۔ان نوجوانوں نے کافی پر دلکش نقش و نگار اور آرٹ تخلیق کرنے کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا اور مختصر ترین وقت میں سب سے بہترین ڈیزائن بنانے کی کوشش کرتے دکھائی دئیے ۔ کہیں تو کوئی کافی میں مختلف رنگ ملا کر رنگین آرٹ ورک تیار کر رہا تھا تو کوئی کافی پر تھری ڈی فن پارے بنا کر اس انوکھی انداز کی مصوری میں جان ڈالنے کی کوشش میں مصروف تھا ۔اس فیسٹیول میں دلچسپ مقابلوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے مختلف اقسام کی کافی بھی رکھی گئی تھی جو وہاں موجود افراد نہایت مزے سے پیتے اور ذائقے کو سراہتے دکھائی دئیے۔
……………………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے….ماں کی محبت سب کیلئے یکساں

لاہور(ملت آن لائن) ماں کی اپنے بچوں کیلئے محبت ایک لازوال جذبہ ہے لیکن اگر کوئی ماں کسی دوسرے کے بچوں پر محبت کی بارش کرے تو یہ جذبہ ایسے معنی اختیار کرلیتا ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اسی جذبے سے سرشار چمپینزی، ٹائیگرکے تین بچوں کیساتھ بھرپور شفقت کا مظاہرہ کرتے دیکھی جاسکتی ہے ، وہ نہ صرف ان بچوں کیساتھ خوب موج مستی کررہی ہے بلکہ فیڈر کی مدد سے اُنہیں دودھ بھی پلارہی ہے ۔ٹائیگر کے بچے بھی چمپینزی کیساتھ بہت مانوس نظر آرہے ہیں جیسے وہ انہی کی ماں ہو۔