خبرنامہ

ایڈونچر کے شوقین نوجوان کا انوکھا کارنامہ

ایڈونچر کے

ایڈونچر کے شوقین نوجوان کا انوکھا کارنامہ

لاہور:(ملت آن لائن) دنیا بھر میں ایڈونچر کے شوقین نوجوان کچھ انوکھا کر دکھانے کی دھن میں ایسے حیرت انگیز کرتب پرفارم کرتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔ ملائیشیا میں ایسے ہی ایک جانباز نوجوان نے حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے نہ صرف تنی ہوئی رسی پر چلنے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا بلکہ کوالالمپور ٹاور سے چھلانگ لگانے کا بھی کرتب پیش کرکے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔ اس نوجوان نے کرین اور ٹاور کے درمیان تنی ہوئی رسی کو نہ صرف مہارت سے عبور کیا بلکہ 1381فٹ اونچے بلند ٹاور سے بیس لائن جمپنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا اور پیرا شوٹ کے ساتھ کامیابی سے زمین کی جانب اپنا سفر اختتام کیا۔
افریقی مونالیزا کی پینٹنگ 1.2 ملین پائونڈ میں فروخت
………………..

لندن: (ملت آن لائن) افریقی مونا لیزا کے نام سے معروف پینٹنگ 1.2 ملین پائونڈ میں فروخت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں ہونیوالی ایک نمائش میں یہ فن پارہ 1.2 ملین پائونڈ (لگ بھگ پندرہ کروڑ روپے ) میں فروخت ہوا۔پینٹنگ لندن میں منعقد ہونے والی ایک نمائش کے دوران فروخت کی گئی ، تین برس کی گمشدگی کے بعد شمالی لندن سے ملی تھی ابتدائی بولی تین لاکھ پائونڈ تھی، تیس برس کی گمشدگی کے بعد پورٹریٹ شمالی لندن کے ایک فلیٹ سے ملا۔ یہ پورٹریٹ نائیجیرین شہزادی ایڈی ٹوٹو کا ہے اسے نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ بن اینوننیو نے 1973 میں پینٹ کیا۔