خبرنامہ

ایک تصویر سے سوشل میڈیا پر مقبول ہونی والی غیرمعروف شخصیات

ایک تصویر سے

ایک تصویر سے سوشل میڈیا پر مقبول ہونی والی غیرمعروف شخصیات

کراچی:(ملت آن لائن) اپنی ایک تصویر سے سوشل میڈیا پر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی غیر معروف شخصیات کے نام سامنے آگئے۔ دور جدید میں جہاں کسی بھی کام کو بہ آسانی کیا جا سکتا ہے وہیں کامیابی اور شہرت کی رفتار بھی تیز ہو چکی ہے جب کہ لاٹری کھلنے سے راتوں رات شہرت ملنے کی خبریں اکثر دیکھنے کو ملتی ہیں لیکن دور حاضر میں شہرت کی رفتار نے بھی تیزی پکڑلی ہے جس کے باعث لوگ سوشل میڈیا پر راتوں رات مقبول ترین شخصیات میں شمار کیے جاتے ہیں۔ لیکن سوشل میڈیا پر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں انٹرنیٹ نے راتوں رات اسٹار بنا دیا اور اُن کی ایک تصویر نے اُن کی قسمت بدل دی۔

پریا پرکاش واریئر

گزشتہ چند دنوں میں انٹرنیٹ پر 30 سیکنڈ کی ایک ویڈیو میں پریا شرما واریئر نامی لڑکی نے اپنی آنکھوں کے اشارے سے ایسا جادو جگایا کہ دیکھنے والوں پر سحر سا طاری ہو گیا جس کے بعد وہ انٹرنیٹ پر اتنا مقبول ہوئیں کہ محض چند گھنٹوں میں ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی ہے۔

ارشد خان

نیلی آنکھوں کے باعث سوشل میڈیا پر راتوں رات شہرت حاصل کرنے والے ارشد خان المعروف ’’چائے والے‘‘ نے ایک تصویر کی وجہ سے ایسی شہرت پائی کہ انہیں ایشیا کی پرکشش ترین شخصیات میں شامل کرلیا گیا اور شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والے ارشد خان کا لائف اسٹائل ایسا تبدیل کیا کہ وہ فلم سمیت میوزک ویڈیوز میں بھی کام کرچکے ہیں۔

چوئی یونگ جائے

36 سالہ چوئی یونگ جائے کو جنوبی کوریا کے منتخب ہونے والے صدر مون جائے اُن کی صدارتی مہم کے دوران ایک تصویر نے سوشل میڈیا سپر اسٹار بنا دیا۔

ہما لیاقت

پاکستانی خوبروخاتون پائلٹ ہما لیاقت کی کاک پٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں جب کہ ہما لیاقت ذہانت کے ساتھ ساتھ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی ایئر بس 320 کی فلائٹ آفیسر مقرر ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون پائلٹ بھی بن گئی ہیں۔

عمر بولکن ال گالہ

عمر بولکن ال گالہ کو اخبار میں شائع ہونے والی تصویر نے انٹر نیٹ پر مقبول ترین شخص بنا دیا تھا اور بعض جگہوں پر غیرملکی خواتین ان سے بہت متاثر ہوئی تھیں۔ انہیں خوبصورت ہونے کی وجہ سے سعودیہ عرب سے نکال دیا گیا تھا۔