ایک صدی میں صحارا کے رقبے میں 10 فیصد اضافہ
لندن:(ملت آن لائن) دنیا کا سب سے بڑا صحارا مزید پھیلتا چلا جا رہا ہے اور پچھلے 100سال میں اس کے رقبے میں 10 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔
صحارا دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے، لیکن یہ مزید پھیلتا چلا جا رہا ہے اور پچھلے 100سال میں اس کے رقبے میں 10 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔
ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق صحارا جنوب کی طرف حرکت کر کے سوڈان اور چاڈ کے ٹراپیکل علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جس سے سرسبز علاقے خشک ہو رہے ہیں اور کاشت کاری کے لیے مخصوص زمینیں بنجر ہوتی جارہی ہیں۔
صحارا کا کل رقبہ 92 لاکھ مربع کلومیٹر ہے جبکہ اس میں گذشتہ ایک صدی کے دوران ہونے والا اضافہ پاکستان کے رقبے سے بھی زیادہ ہے۔