خبرنامہ

باراک اوبامہ کو داڑھی رکھ لینی چاہیئے ، سوشل میڈیا صارفین کی فرمائش

باراک اوبامہ کو داڑھی رکھ لینی چاہیئے ، سوشل میڈیا صارفین کی فرمائش

نیویارک (ملت آن لائن) سابق امریکی صدر باراک اوبامہ اپنے عہدہ صدارت کے بعد بھی امریکی شہریوں کی سیاسی گفتگو کا حصہ رہتے ہی ہیں تاہم باراک اوبامہ کا لائف سٹائل اور پہناوے کو زیر بحث لانا ایک عام سی بات ہے ۔ گزشتہ روز ایک شہری نے باراک اوبامہ کی تصویر فوٹو شاپ کے ذریعے ایڈیٹ کر کے سوشل میڈیا پر شیئرکر دی۔ جس میں باراک اوبامہ کو داڑھی رکھے ہوئے دکھایا گیا ۔ امریکی شہری کے تصویر لگانے کے بعد اس تصویر پر تبصروں کی بہتات ہوگئی اور متعدد صارفین نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ “اب باراک اوبامہ کو داڑھی رکھ لینی چاہیئے “۔ تصویر میں باراک اوبام کی گرے اور بلیک داڑھی والی” لُک “کو خوب سراہا گیا ۔
……………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے….کیا آ پ جلتی موم بتیوں سے بنا “روبک کیوب “حل کر سکتے ہیں ؟

لندن (ملت آن لائن) دنیا کا سب سے بڑا اور چھوٹا کیوب پزل بنانے والے برطانوی پزل میکر ٹونی فشر نے موم بتی سے بنا نیا “کینڈل روبکس کیوب متعارف ” کروا دیاہے ۔کیوب کو حل کرنے کے لیے پہلے اس پر لگی موم بتیوں کو جلانا پڑتا ہے جس کے بعد اس حل کرنا ہوتا ہے ۔ جلتی موم بتیوں سے کیوب کو حل کر نا واقعی مشکل ہے لیکن اس نے یہ کر دکھایا ہے-