باربی ڈول کی طرح کا نظر آنے کیلئے خاتون نے 16 کروڑ خرچ ڈالے
لاہور:(ملت آن لائن) خوبصورت نظر آنا کسے اچھا نہیں لگتا، تاہم اس کے کیلئے برطانوی لڑکی نے عجیب طریقہ اپنایا۔ 28 سالہ دلگوڈیز نے 200 مرتبہ سرجری صرف اس مقصد کیلئے کروائی کہ وہ باربی ڈول کی طرح کی نظر آ سکے۔ دلگوڈیز اس وقت سے سرجری کروا رہی ہیں جب وہ 17 سال کی تھیں۔ دلگوڈیز اس وقت سے سرجریز کروا رہی ہیں جب وہ صرف 17 سال کی تھیں، انہوں نے یہ اقدام صرف اس لیے لیا کیونکہ اس کے والدین اسے بچپن میں بدصورت کہتے تھے، جس کی وجہ سے دلگوڈیز احساس کمتری میں مبتلا ہو گئیں، اور انہوں نے خوبصورت نظر آنے کیلئے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔