خبرنامہ

بارش کا سلسلہ 14دن تک جاری ہے گا،سعودی ماہر موسمیات

مکۃ المکرمہ ۔ (ملت آن لائن) سعودی ماہر موسمیات زیادالجہنی نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ 14دن تک بارش کا موسم چلتا رہے گا۔ بارشوں کا نیا سلسلہ سعودی عرب کے جنوب مغربی اور مغربی علاقوں سے شروع ہوگا۔ مکہ ، مدینہ ، حائل ، القصیم ،تبوک، حدود شمالیہ، الجوف ،حفر الباطن ، مملکت کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں بارش ہو گئی۔لجہنی نے خدشہ ظاہر کیا کہ آئندہ ہفتے بارشوں میں شدت آئیگی۔مکہ کے شمالی ساحل ، مدینہ، حائل ، القصیم ، حدود شمالیہ اور حفر الباطن میں شدید بارش ہو گئی۔