خبرنامہ

بارہ ہزار سال پرانا ماموت کا ڈھانچہ نیلام

بارہ ہزار سال پرانا ماموت کا ڈھانچہ نیلام
لاہور(ملت آن لائن) فرانس میں تقریباً بارہ ہزار سال پرانا ماموتوں کی نسل کے ایک اونی جانور کا بہت بڑا ڈھانچہ ساڑھے پانچ لاکھ یورو میں نیلام کر دیا گیا۔ ماموت کا یہ ڈھانچہ سائبریا سے ملا تھا۔فرانسیسی شہر لیوں میں آگوٹ نامی نیلام گھر کے مطابق یہ انسانی تاریخ میں کسی نجی خریدار کی ملکیت میں چلا جانیوالا کسی بھی ماموت کا سب سے بڑا ڈھانچہ ہے۔ اسے پیری ایٹینی بنشیڈلر نامی ایک فرانسیسی شہری نے خریدا ، ان کے مطابق اس ڈھانچے کی اونچائی 3.4 میٹر اور لمبائی 5.3 میٹر ہے جبکہ اس کی 80 فیصد ہڈیاں ابھی تک اپنی اصلی حالت میں ہیں۔