بارہ ہزار ڈومینوز گرانے کا انوکھا کارنامہ
لاہور (ملت آن لائن)امریکہ میں ماہر ڈومینو آرٹسٹوں نے اپنی فنکارانہ مہارت کا عملی مظاہرہ دکھانے کیلئے کئی دنو ں کی محنت کو منٹوں میں ڈھیر کر دیا۔ ڈومینو آرٹسٹ نے کئی دن کی لگاتار محنت کے بعد بارہ ہزار رنگ برنگی ڈومینوز کو اپنے ہاتھوں سے جوڑ کر دائرے کی شکل میں ترتیب دیا اور جب ایک دلکش فن پارہ تیار ہو گیا تو انہوں نے ایک جھٹکے سے صرف لمحوں میں اسے ڈھیر کر دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کو ئی غلطی نہیں بلکہ تیز رفتاری سے زیادہ سے زیادہ ڈومینوز گرانے کا کارنامہ تھا جس میں ان فنکاروں کو کامیابی بھی ملی جبکہ اس انوکھی ویڈیو کو اب تک لاتعداد افراد آن لائن دیکھ کر محظوظ ہو چکے ہیں۔
………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…درختوں کا وہ سمندر جہاں لوگ خودکشی کرتے ہیں
لاہور (ملت آن لائن)جاپان میں ایک ایسا جنگل بھی موجود ہے جسے درختوں کا سمندر کہا جاتا ہے اور جہاں لوگ خودکشی کرنے کیلئے آتے ہیں درختوں سے بھرے اس سمندر کی خاص بات یہ ہے کہ اسے خودکشی کا جنگل بھی کہا جاتا ہے جہاں جاپان بھر سے لوگ صرف اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے آتے ہیں۔ جاپان میں یہ جنگل کئی سال سے موجود ہے اور وہاں پر لوگوں کی جانب سے خودکشی کرنا بھی کوئی نئی بات نہیں تاہم دنیا اس خوفناک جنگل سے گزشتہ ہفتے اس وقت روشناس ہوئی جب معروف امریکی یوٹیوب بلاگر لوگن پال نے اس جنگل کی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ لوگن پال کے یوٹیوب پر ڈیڑھ کروڑ کے لگ بھگ سبسکرائبرز موجود ہیں اور ان کی ویڈیوز لاکھوں بار دیکھی جاچکی ہیں۔ خیال رہے کہ ٹوکیو سے 2 گھنٹے کی مسافت پر جاپان کے سب سے بلند پہاڑ کوہ فیوجی کے دامن میں واقع اے اکیگہارا نامی اس جنگل سے متعلق کئی دیو مالائی قصے مشہور ہیں، اس جنگل کی پراسراریت پر ناول لکھے جانے سمیت فلمیں بھی بنائی گئی ہیں۔ مقامی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق اس جنگل میں 2013 سے 2015 تک 100 افراد نے خودکشی کی، تاہم جاپان کی وزارت لیبر اینڈ ہیلتھ کے اعداد و شمار کے مطابق صرف 2015 میں یہاں 24 ہزار لوگوں نے انتہائی سنگین قدم اٹھایا۔