بال پوائنٹ نے لڑکی کو اغوا سے بچا لیا
منیلا (ملت آن لائن) فلپائن میں ایک بہادر لڑکی بال پوائنٹ کی مدد سے اغوا ہونے سے بچ گئی ۔ منڈالویونگ کی رہائشی دس سالہ لڑکی سکول سے واپس گھر جا رہی تھی کہ راستتے میں اسے تین افراد نے زبردستی اٹھا کر وین میں ڈال لیا اور اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ اسی دوران لڑکی نے ایک اغوا کار کو فون پر بات کرتے ہوئے سنا تو اس نے موقع پاکر اپنا بال پوائنٹ اس کے جسم میں پوری قوت سے گھونپ دیا۔اغوا کاروں نے لڑکی کو وین میں ڈال لیا ، لڑکی نے اپنا بال پوائنٹ ایک اغوا کار کے ہاتھ میں گھونپ دیا اور وین سے فرار ہوکر گھر پہنچنے میں کامیاب ہوگئی اغوا کار اپنے زخمی ساتھی کی جانب متوجہ ہوئے تو لڑکی نے موقع دیکھ کر گاڑی سے چھلانگ لگائی اور اپنے گھر پہنچ گئی۔ پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس کی تحقیقات کرتے ہوئے اغوا کاروں کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں اغوا کاروں کے چہرے تو دکھائی نہیں دیئے تاہم دیگر شواہد کی مدد سے اغوا کاروں کو حراست میں لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔